اسلام آباد (اسرار خان)پاکستان اور جاپان میں صنعتی تعاون اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کی تلاش، دونوں ممالک کے درمیان آٹوموٹیو، آئی ٹی، برآمدات اور اسپیشل اکنامک زونز پر بات چیت۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جاپان نے صنعتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور آٹوموٹیو، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور برآمدات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے راستے تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ بات وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے ٹوکیو میں جاپان کے بین الاقوامی امور، اقتصادیات، تجارت اور صنعت کے نائب وزیر ایچ ای ماتسو تاکیہیکو سے ملاقات کے بعد کہی۔ یہاں وزارتِ صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری کردہ ایک خبر کے مطابق، ملاقات کے دوران، جس میں جاپان میں پاکستان کے سفیر بھی شریک تھے، دونوں ممالک نے خصوصی اقتصادی زونز اور پاکستان کی سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے والی پالیسی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستان کی نئی صنعتی پالیسی کا محور برآمدات میں اضافہ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے، جو وزیرِ اعظم شہباز شریف کے برآمدات پر مبنی ترقی کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ ہمارا ہدف وزیرِ اعظم کی قیادت میں سالانہ 6 سے 7 فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات کی نشاندہی بھی کی کہ 70 سے زائد جاپانی کمپنیاں پہلے ہی پاکستان میں کام کر رہی ہیں۔ ملاقات میں پاکستان-جاپان بزنس ڈائیلاگ کے انعقاد پر بھی بات چیت ہوئی، تاکہ دوطرفہ تجارت کو فروغ دیا جا سکے مذاکرات میں ٹویوٹا اور سوزوکی کی جانب سے بائیو فیول کے شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں فریقین نے صنعتی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا، تاکہ ابھرتے ہوئے معاشی مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔
راولپنڈی عمران خان اور بشریٰ بی بی میں ملاقات کروادی گئی ،جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور ان...
راولپنڈی 4رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل میں عمران خان کاطبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئی ۔ جیل...
اسلام آ باد وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔ دورے کےدوران چین کے صدر شی جن پنگ اورچینی...
کراچی چین کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکا کی بھارت کو مضبوط بنانے کی کوششیں، واشنگٹن اور نیو دہلی...
کراچی امریکہ اور ایران میں بڑھتی کشیدگی، نئی جنگ کا خطرہ منڈلانے لگا۔ دونوں فریق وقت کو اپنے حق میں سمجھتے...
کراچی ناروےمیں خاتون صحافی نے نریندر مودی کو بھرے مجمع میں آئینہ دکھادیا،مودی آزاد میڈیا کے سوالوں سے...
اسلام آبادایف بی آر کے ماتحت تمام فیلڈدفاتر ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز، اور آر ٹی اوز ہفتہ اور...
اسلام آباد روس نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی نہ صرف علاقائی تجارت بلکہ اہم...