اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے دو الگ نوٹیفکیشنز جاری کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن نمبر 1900-IR-I/2025 کے مطابق، مس رافیہ الیاس اعوان، جو ان لینڈ ریونیو سروس کی گریڈ 19 کی افسر ہیں، نے 8 اگست 2025 سے چیف (او پی ایس) (آئی آر-فارمیشنز)، آئی آر-آپریشنز وِنگ، ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا ۔مزید برآں، نوٹیفکیشن نمبر 1894-IR-I/2025 کے تحت، ان لینڈ ریونیو سروس کے دو افسران کو اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔ مس مریم حبیب (گریڈ 20)، جو اس وقت کمشنر-آئی آر (اپیلز-VII)، کراچی کے عہدے پر تعینات ہیں، کو کمشنر-آئی آر (اپیلز-V)، کراچی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ اسی طرح، مسٹر طارق اقبال (گریڈ 19)، جو کمشنر-آئی آر (او پی ایس) (زون-II)، آر ٹی او، ایبٹ آباد کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، کو کمشنر-آئی آر (او پی ایس) (ریفنڈز)، آر ٹی او، ایبٹ آباد کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ یہ اضافی چارج فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور تین ماہ کی مدت یا باقاعدہ تعیناتی تک، جو بھی پہلے ہو، برقرار رہے گی۔
ماسکوصدر ٹرمپ کے دورۂ بیجنگ کے بعد پیوٹن کا چین جانے کا اعلان، روسی صدر 19اور 20 مئی کو چین جاکرچینی صدر...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے میجر جنرل مجدی ہلال کی قیادت...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
اسلام آ باد 212 ارب روپے مالیت کا جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر اسلام آ بادپراجیکٹ بیورو کریسی کےروا...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
تائی پے — تائیوان نے ہفتے کے روز خود کو ایک “خودمختار اور آزاد” ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکامسئلہ فلسطین کے منصفانہ پائیدار حل...
کراچی ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل کو تاریخ کا ظالم ترین بادشاہ...