اسلام آباد(مہتاب حیدر) آئی ایم ایف نے پاکستان میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی مؤثریت بڑھانے اور منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق قوانین کو مضبوط بنانے کے لیے دیگر اقدامات کرنے کی سفارش کی ہے۔دوسری جانب، حکومت نے آئی ایم ایف کی جانب سے گورننس اینڈ کرپشن ڈائگناسٹک اسیسمنٹ کے تحت پیش کردہ مجوزہ رپورٹ پر اپنے مشاہدات/اعتراضات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، اس موقف کے ساتھ کہ تکنیکی رپورٹ میں شناخت کی گئی خامیاں زمینی حقائق کی درست عکاسی نہیں کرتیں۔ایک اعلیٰ سرکاری ذریعے نے جمعہ کو دی نیوز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ہمیں آئی ایم ایف سے GCD اسیسمنٹ کی ڈرافٹ رپورٹ موصول ہو گئی ہے۔ ہم مختلف محکموں کی طرف سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے حوالے سے اپنے تاثرات آئی ایم ایف سے شیئر کریں گے، تاکہ رپورٹ کی اشاعت سے پہلے اپنا فیڈ بیک دے سکیں۔ یہ رپورٹ اگست 2025 کے آخر تک شائع ہو جائے گی۔"پاکستان نے آئی ایم ایف سے اس بات کا عہد کر رکھا ہے کہ وہ بدعنوانی کے خلاف ادارہ جاتی ڈھانچے اور صلاحیتوں کو مضبوط بنائے گا، تاکہ جامع ترقی کی حمایت ہو اور کاروبار و سرمایہ کاری کے لیے مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
ماسکوصدر ٹرمپ کے دورۂ بیجنگ کے بعد پیوٹن کا چین جانے کا اعلان، روسی صدر 19اور 20 مئی کو چین جاکرچینی صدر...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے میجر جنرل مجدی ہلال کی قیادت...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
اسلام آ باد 212 ارب روپے مالیت کا جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر اسلام آ بادپراجیکٹ بیورو کریسی کےروا...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
تائی پے — تائیوان نے ہفتے کے روز خود کو ایک “خودمختار اور آزاد” ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکامسئلہ فلسطین کے منصفانہ پائیدار حل...
کراچی ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل کو تاریخ کا ظالم ترین بادشاہ...