اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف کاگورنراوروزیراعلیٰ خیبرپختونخواکو ٹیلی فون ‘صوبے میں کلاؤڈبرسٹ اورسیلاب کے نتیجے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہارکیا‘جمعہ کو شہباز شریف اتھارٹی (PRA) سے واپس لے کر پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (PESSI) کو منتقل کر دیا ہے۔ نیا نظام یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔یہ تبدیلی پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ ایکٹ اور کمپنیز پرافٹس (ورکرز پارٹیسپیشن) ایکٹ میں حالیہ ترامیم کے نتیجے میں کی گئی ہے۔پیسسی کو پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ ایکٹ 2019 کی دفعہ 4 کے تحت کل آمدن کا 2 فیصد اور کمپنیز پرافٹس (ورکرز پارٹیسپیشن) ایکٹ 1968 کی دفعہ 5 کے تحت کمپنی کے منافع کا بقیہ 5 فیصد وصول کرنے کا اختیار حاصل ہے. نئی پالیسی کے تحت صنعتی و تجارتی اداروں کی جانب سے جمع کرائے جانے والے تمام ویلفیئر اور پرافٹ پارٹیسپیشن فنڈز براہِ راست پیسسی کے پاس جمع ہوں گے، یوں 2020 سے جاری وہ نظام ختم ہو جائے گا جس کے تحت پی آر اے مذکورہ فنڈز منافع کے 2 فیصد کی شرح سے وصول کرتا رہا ہے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کا مقصد صوبائی سوشل سکیورٹی ڈھانچے میں مزدوروں سے متعلقہ تمام مالی وصولیوں کو یکجا کرنا اور فلاحی اسکیموں میں فنڈز کے بہتر استعمال کو یقینی بنانا ہے۔یہ اقدام اس وقت کیا گیا ہے جب پی آر اے کی کارکردگی اپنے عروج پر ہے۔ ’’جنگ‘‘ کو ملنے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پی آر اے نے سال 2025 میں مجموعی طور پر 282 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیا، جس میں 10 ارب روپے ویلفیئر فنڈ کے شامل تھے۔ سال 2024 میں یہ وصولی 240 ارب روپے رہی تھی۔ دستاویزات یہ بھی ظاہر کرتی ہیں کہ جولائی 2025 میں آمدنی میں سال بہ سال 40 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہوا، جو ریونیو میں تیز رفتار اضافے کا اشارہ ہے۔مالی سال 2025-26 کے لیے پی آر اے کو 340 ارب روپے کا ہدف دیا گیا ہے، جس کے لیے 29 فیصد اضافی ریونیو اکٹھا کرنا ہوگا۔ پی آر اے اس وقت صوبے میں سروسز پر سیلز ٹیکس وصول کرنے کا مجاز ادارہ ہے اور صوبائی ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔ سال 2024 میں رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعداد 1,41,528 تھی، جو جولائی 2024 سے جون 2025 کے دوران مزید 13,828 نئے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کے اضافے سے نمایاں طور پر بڑھ گئی۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ پی آر اے کا ریونیو ڈھانچہ مستحکم ہے اور اس میں فیڈرل ان لینڈ ریونیو سروس (IRS) کے افسران سمیت پیشہ ور ٹیکس ماہرین شامل ہیں، جنہوں نے اپنی کارکردگی سے خود کو ثابت کیا ہے۔ تاہم، حامیوں کا مؤقف ہے کہ وصولی اور تقسیم کے عمل کو براہِ راست ملا کر فنڈز کے بروقت اجراء اور مزدوروں کو زیادہ مؤثر فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے۔پیسسی ایک صوبائی خودمختار ادارہ ہے جو رجسٹرڈ مزدوروں کو سوشل سکیورٹی، طبی سہولیات اور دیگر فلاحی خدمات فراہم کرتا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ فنڈز کی براہِ راست وصولی سے نہ صرف دوہری انتظامی رکاوٹیں ختم ہوں گی بلکہ شفافیت میں اضافہ اور مزدور فلاح اسکیموں کے لیے فوری وسائل کی فراہمی ممکن ہو گی۔حکام نے صنعتی و تجارتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ادائیگی کے نظام کو نئی ہدایات کے مطابق ڈھالیں، کیونکہ یکم جولائی 2025 کے بعد پی آر اے کو ورکرز ویلفیئر اور پرافٹ پارٹیسپیشن فنڈ کی ادائیگی قابلِ قبول نہیں ہوگی۔
ماسکوصدر ٹرمپ کے دورۂ بیجنگ کے بعد پیوٹن کا چین جانے کا اعلان، روسی صدر 19اور 20 مئی کو چین جاکرچینی صدر...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے میجر جنرل مجدی ہلال کی قیادت...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
اسلام آ باد 212 ارب روپے مالیت کا جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر اسلام آ بادپراجیکٹ بیورو کریسی کےروا...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
تائی پے — تائیوان نے ہفتے کے روز خود کو ایک “خودمختار اور آزاد” ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکامسئلہ فلسطین کے منصفانہ پائیدار حل...
کراچی ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل کو تاریخ کا ظالم ترین بادشاہ...