ڈسکوز کو خصوصی اقتصادی زونز اور صنعتی اسٹیٹس سے فوری معاہدوں کی ہدایت

16 اگست ، 2025

اسلام آباد(اسرار خان) ڈسکوز کو خصوصی اقتصادی زونز اور صنعتی اسٹیٹس سے فوری معاہدوں کی ہدایت،وفاقی وزیر اویس لغاری کے مطابق اقدام صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیگا ، بجلی فراہمی و بلنگ میں شفافیت کو یقینی بنائیگا۔ادھرپشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے چینی کمپنی سے رشاکئی خصوصی اقتصادی زون معاہدہ میں پیشرفت کی درخواست کی ہے۔وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زی) اور صنعتی اسٹیٹس کے ساتھ سنگل پوائنٹ سپلائی اور بلنگ کے معاہدے نیپرا کی ہدایات کے مطابق حتمی شکل دیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا زونز کی انتظامیہ سے براہِ راست رابطہ قائم کیا جائے۔