علی ظفرکیخلاف ہراسانی کے الزامات کاکیس،گلوکارہ میشا شفیع جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش

05 دسمبر ، 2021

لاہور(وقائع نگار خصوصی) گلوکار علی ظفرکیخلاف سوشل میڈیا پرجنسی ہراسانی کے الزامات کےکیس میں گلوکار میشا شفیع جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضٰی ورک کی عدالت میں پیش ہوگئیں، گلوکار و اداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانےکے کیس میں گلوکارہ میشا شفیع، اداکارہ صباحمید اور علی گل پیر نے حاضری معافی کی درخواستیں دائر کردیں، لینا غنی، فریحہ ایوب، فیضان رضا اور حسیم الزمان نے حاضری مکمل کرائی،عدالت نے فریقین کے وکلاء کے پیش ہونے تک سماعت ملتوی کردی۔