سستی بیان بازی نہیں دوررس حکمت عملی ہونی چاہئے، شہباز گل

05 دسمبر ، 2021

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سستی بیان بازی نہیں دوررس حکمت عملی ہونی چاہئے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دو دن شور ہو گا۔ سیاستدان میڈیا اور عام عوام پھر جب یہ مجرمان عدالت جائیں گے تو ان کو بچانے والے پہنچ جائیں گے اور اللہ کا نام لے کر نعرے مار کر عدالت پولیس اور سسٹم کو پریشر میں کریں گے۔