پنجاب یونیورسٹی ،2 طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم کا مقدمہ درج

05 دسمبر ، 2021

لاہور(کرائم رپورٹر سے) پنجاب یونیورسٹی میں جمعہ کے روز دوطلباء تنظیموں کے درمیان ہونے والے تصادم کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ تھانہ مسلم ٹائون میں یہ مقدمہ پنجاب یونیورسٹی کے سکیورٹی آفیسر محمد زبیر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں 13 طلباء کو نامزد اور 35 سے زائد دیگر نامعلوم طلباء کو ملوث کیا گیا۔