پنجاب یونیورسٹی نے سندھ کے طلبہ کے داخلے منسوخ کردیئے

05 دسمبر ، 2021

لاہور(صباح نیوز) پنجاب یونیورسٹی نے سندھ کے طلبہ کے داخلے منسوخ کردیئے۔جامعہ پنجاب کے رجسٹرار کی جانب سے تمام ڈینز، کالجوں کے پرنسپلز، ڈائریکٹرز اور چیئرمینز کو خط لکھا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جامعہ پنجاب نے سندھ کے طلبہ کو دیئے گئے داخلے منسوخ کردیئے ۔خط کے متن کے مطابق جامعہ پنجاب میں داخلوں کی حتمی تاریخ 8 نومبر تھی، سندھ کے انٹر کے نتائج جاری نہیں ہوسکے، جس کی وجہ سے اب طلبہ کے داخلے منسوخ کئے گئے ہیں۔ ترجمان وزیر جامعات بورڈز سندھ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے وفاقی حکومت اور پنجاب یونیورسٹی کو خط لکھا ہے، جس میں کہا ہے کہ پنجاب میں سندھ کے طلبہ کے عارضی داخلے معطل کرنا ناانصافی ہے۔