صنعتی ،تجارتی سرگرمیوں، روزگار کے پھیلائو کیلئے ٹھوس اقدامات کردیے ،فرخ حبیب

05 دسمبر ، 2021

لاہور،فیصل آباد (خصوصی رپورٹر،کرائم رپورٹرسے ،نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل کے شعبہ میں بہتری،صنعتی وتجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور روزگار کے وسیع مواقعوں کی فراہمی کیلئے حکومتی سطح پر ٹھوس اور موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ جو کام حکومت نہیں کر سکتی وہ رضا کار کر دیتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) میں چیئرمین فیڈمک ظفر اقبال سرور کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کے دوران کیا۔ علاوہ ازیں ایمرجنسی سروسز اکیڈ می میں پانچویں نیشنل چیلنج برائے کیمونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز کی اختتامی تقریب والنٹئر سروسز اوورسیز پاکستان کے باہمی تعاون سے منعقد ہوئی ۔فر خ حبیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا رضا کار اخبارومیڈیا کی زینت نہیں بنتے مگر لوگوں کی جان بچاتے ہیں۔