لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)سی ٹی او لاہور منتظر مہدی سے انارکلی کے تاجروں نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس حارث عتیق کی زیر قیادت وفد نے سی ٹی او لاہور سے ملاقات کی،ملاقات میں انارکلی، نیلا گنبد، میو ہسپتال کے گردونواح میں پارکنگ اور ٹریفک انتظامات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔انارکلی بازار میں ٹریفک کی روانی اور پارکنگ مسائل کے حل کیلئے مختلف تجاویز کو زیر بحث لایا گیا۔سی ٹی او لا ہو ر منتظر مہد ی نے کہا کہ دکانداروں اپنی موٹرسائیکلیں بازار میں کھڑی نہ کریں، 80 فیصد مسائل حل ہوجائیں گیںانارکلی بازار میں 10 سے 15 ہزار موٹرسائیکلیں دکانداروں کی کھڑی ہوتی ہیں۔ نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس حارث عتیق نے کہا کہ نیلا گنبد کے گردونواح میں تجاوزات کے خاتمے اور پارکنگ اسٹینڈ بنانے پر اتفاق کیا جا رہا ہے دکانوں کی حدود کی نشاندہی انارکلی بازار میں جلد پیلی لائنیں لگوائی جائیں گیںتجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشنز کیلئے کارپوریشن کو بھی آن بورڈ لیا جائے گا۔سی ٹی او لا ہو ر منتظر مہد ی نے کہا کہ انارکلی بازار میں موٹرسائیکل پٹرولنگ آفیسرز اور فٹ پٹرولنگ آفیسرز تعینات کئے جائیں گے۔سی ٹی او لاہور کا وفد سے دکانوں کے آگے قائم عارضی ٹھیلوں کو فوری ہٹانے کا مطالبہایمبولینسوں کی آمدورفت میں خلل کا باعث بننے والی روکاٹوں کو ہٹا دیا گیاتاجروں کے تعاون کے بغیر ٹریفک مسائل کا حل ممکن نہیںمارکیٹوں میں ٹریفک مسائل کی بنیادی وجہ پارکنگ اسٹینڈز کا نہ ہونا ہے۔ٹریفک مسائل کے ممکنہ حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔سی ٹی او لاہور نے سوموار کو انارکلی میں ٹھوس اقدامات کیلئے تمام الائیڈ محکموں اور تاجروں کا اجلاس بلا لیا،۔وفد نے ون وے کی خلاف ورزی پر زیرو ٹولرنس اپنانے پر سی ٹی او لاہور سے اظہارِ تشکر کیا۔
راولپنڈیعوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ساراملک جام ہوچکاہے لوگ سڑکوں...
اسلام آباد آذربائیجان کی ایس او سی اے آر کمپنی سے ایل این جی کارگو منگوانے کا معاملہ اقتصادی رابطہ کونسل...
اسلام آبادوفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ایران سے گوادر کے لئے 100میگا واٹ اضافی بجلی کی...
پشاورسپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے میڈیکل کے طلبہ کو حافظ قرآن ہونے پر اضافی 20 نمبر دینے سے متعلق...
اسلام آباد اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فصل خریف 2023 کیلئے یوریا کھاد کی تیاری کیلئے پلانٹس کو 31 مئی تک گیس کی...
لاہورگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان ویت نام کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔...
لاہور اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات کےخلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں ، مختلف کارروائیوں میں بھاری...
اسلام آ باد سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری سے متعلق درخواست...