لاہور (جنرل رپورٹر)چیف ایگزیکٹیو آفیسر پاکستان ریلویز نثار احمد میمن کی جانب سے پاکستان ریلوے کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افسران کی گریڈ 20 سے 21 اور گریڈ 19 سے 20 میں ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں ریلوے ہیڈ آفس لاہور میں چائے پارٹی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز نثار احمد میمن نے کہا کہ آپ سب لوگوں کو آپ کی ترقی پر بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ترقی کسی بھی آفیسرز کے لیے بہت بڑی نعمت ہوتی ہے۔آپ تمام آفیسرز کو دل جمعی اور محنت کے ساتھ پاکستان ریلوے کو آگے لے کر جانا ہے اور اس کی ترقی میں معاون رول ادا کرنا ہے۔اس موقع پر فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز فرخ تیمور غلزئی، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک سید مظہر علی شا ہ اور ایڈیشنل جنرل مکینکل سلمان صادق شیخ، ایڈیشنل جنرل منیجرانفراسٹرکچر ارشد سلام خٹک نے بھی ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
راولپنڈیعوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ساراملک جام ہوچکاہے لوگ سڑکوں...
اسلام آباد آذربائیجان کی ایس او سی اے آر کمپنی سے ایل این جی کارگو منگوانے کا معاملہ اقتصادی رابطہ کونسل...
اسلام آبادوفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ایران سے گوادر کے لئے 100میگا واٹ اضافی بجلی کی...
پشاورسپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے میڈیکل کے طلبہ کو حافظ قرآن ہونے پر اضافی 20 نمبر دینے سے متعلق...
اسلام آباد اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فصل خریف 2023 کیلئے یوریا کھاد کی تیاری کیلئے پلانٹس کو 31 مئی تک گیس کی...
لاہورگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان ویت نام کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔...
لاہور اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات کےخلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں ، مختلف کارروائیوں میں بھاری...
اسلام آ باد سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری سے متعلق درخواست...