شہریوں کے مسائل ترجیح بنیادیوںپر حل کیے جائیں ،ڈی آئی جی

05 دسمبر ، 2021

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنزلاہورمحمد احسن یونس نے کہا ہے کہ پولیس افسران شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ خوش اخلاقی کے ذریعے پولیس کا مثبت امیج اُجاگر کریں۔ شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں۔ انہوں نے یہ بات کھلی کچہری کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ کھلی کچہری کے دوران بزرگ،خواتین سمیت 32شہریوں نے ڈی آئی جی آپریشنز کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ احسن یونس نے متعلقہ افسران کو بعد تصدیق فوری کاروائی کے احکامات جاری کئے۔ڈی آئی جی آپریشنز کے روبرو 16 پولیس افسران بھی چھٹی و ویلفیئر کیلئے پیش ہوئے۔احسن یونس نے اہلکاروں کی درخواستوں پر مناسب حکم صادر کئے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران مقررہ اوقات میں دفاتر و تھانوں میں موجود رہیں۔