اسلام آ باد( کامرس رپورٹر ) ،ای سی سی نے حالیہ مون سون کی بارشوں کے متاثرین کو وفاقی حکومت کی جانب سے ریلیف کی فراہمی کیلئے این ڈی ایم اے کےلیے پانچ ارب80کروڑر وپے کے پیکچ کی منظوری دے دی اور وزارت خزانہ کو فوری طورپر 4ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی تاکہ متاثرین کو فوری امداد فراہم کی جائے ، ای سی سی نے ملک بھر میں بجلی کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز مساوی بنیادی پر نافذ کرنے ،سٹیک ہولڈرکمپنی نیکا( این ای سی سی اے) کےلیے دو ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ، اس کیلئے مشترکہ ورک شیٹ متعلقہ سٹیک ہولڈرز سٹیٹ بنک آف پاکستان ، بنکوں اور نیکا نے معاہدے کےتحت تیار کی جس کی منظوری دے دی گئی ، ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا، ای سی سی میں وزارت بحری امور نے جنوبی افریقہ میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے2017میں بحری جہازوں کو پکڑے جانے سے متعلق سمری پیش کی جس کے مطابق پاکستان سٹیل ملز لمیٹڈ کے میسرز کونیسٹن کی جانب سے مبینہ کلیم پربحری جہاز پکڑ لیے گئے تھےجس پر ای سی سی نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو 33کروڑپانچ لاکھ 26ہزار روپے کو معاوضے کی مد میں ادائیگی کےلیے تکنیکی ضمنی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی، یہ منظوری2017میں کیے گئےای سی سی فیصلےکی روشنی میں منظوری دی اور وزارت صنعت وپیداوار کو ہدایت کی کہ اس کیس کو عدالت ثالثی کےذریعے طے کیا جائے اور اس کی تین ماہ میں رپورٹ دی جائے ، ای سی سی نے نیشنل سکیورٹی ڈویژن کےلیے سٹریٹجک پالیسی پلاننگ سیل کےلیے 25کروڑر وپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی تاہم اس کو مرحلہ وار جاری کیا جائے گا، ای سی سی نے راست کیو آر کوڈ کے لیے سبسڈی کے طورپر ساڑھے تین ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی یہ رقم رواں مالی سال کےلیے جاری کی گئی ہے، یہ فیصلہ بھی کیا کہ سٹیٹ بنک آف پاکستان اس سکیم کی فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےاخراجات کو قابو میں رکھنے کیلئے رواں مالی سال 2026۔27 میں کفایت شعاری کےاقدامات جاری...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20 جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
کراچی عرب میڈیا نے اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای...
اسلام آباد آزاد کشمیر انتخابات ،پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے انتخابی جلسوں سے خطاب...
ٹورنٹو، کینیڈا، کراچی فیران ٹوریز کے شاندار گول کی بدولت اسپین دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کو 1-0 شکست دیکر فیفا...