اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) نئےمالی سال کےپہلے مہینے افغانستان کےلیےماہانہ اورسالانہ بنیادوں پرپاکستانی برآمدات میں کمی اورافغانستان سےجولائی میں ماہانہ بنیادوں پردرآمدات میں ایک سوانتیس فیصدکا بڑااضافہ ہوا-گذشتہ ماہ سالانہ بنیادوں پر پاکستان کی افغانستان سےانگور کی درآمدات میں پانچ سو باسٹھ فیصد،خوبانی ایک سوسولہ اورٹماٹرکی درآمدات میں دو سو بارہ فیصد کا اضافہ ہواجبکہ نئےمالی سال کےپہلے ماہ سالانہ بنیادوں پرپاک افغان دوطرفہ تجارت میں بارہ فیصدکی کمی ہوئی ۔حکومتی ذرائع کے مطابق جون 2025کے مقابلےجولائی2025 میں افغانستان کے لیےپاکستانی برآمدات میں28 فیصد اور جولائی میں سالانہ بنیادوں پرافغانستان کےلیےبرآمدات میں2فیصد کی کمی ہوئی جس کے بعد افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 10کروڑ20 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ جون 2025 میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 14 کروڑ20 لاکھ ڈالرز اورجولائی 2024 میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات کا حجم 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھا-
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےاخراجات کو قابو میں رکھنے کیلئے رواں مالی سال 2026۔27 میں کفایت شعاری کےاقدامات جاری...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20 جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
کراچی عرب میڈیا نے اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای...
اسلام آباد آزاد کشمیر انتخابات ،پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے انتخابی جلسوں سے خطاب...
ٹورنٹو، کینیڈا، کراچی فیران ٹوریز کے شاندار گول کی بدولت اسپین دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کو 1-0 شکست دیکر فیفا...