چینی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان اسٹرٹیجک ڈائیلاگ میں شرکت کرینگے

20 اگست ، 2025

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر چین کی کمیونسٹ پارٹی کے پولیٹکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ یی 21 اگست 2025 کو اسلام آباد کا دورہ کریں گے، جہاں وہ چھٹے پاک چین خارجہ وزرا کے اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کرینگے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے منگل کو جاری بیان کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلی سطح کے تبادلوں کا تسلسل ہے۔