روٹری انٹرنیشنل کے صدر اور ٹرسٹی چیئر کا پاکستان کا دورہ

20 اگست ، 2025

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )ایک تاریخی موقع پر روٹری انٹرنیشنل کے صدر (2026-2025) فرانسیسکو ازارو اور روٹری فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی چیئر ہولگر کناک مشترکہ طور پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ یہ دورہ پاکستان کی عالمی اہمیت اور پاکستانی روٹریئنز کی خدمات، خصوصاً پولیو کے خاتمے کے لیے ان کی کاوشوں کا اعتراف ہے۔