عمران کی تینوں بہنیں ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہ پہنچ سکیں

20 اگست ، 2025

اسلام آباد( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار)بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دن منگل کو ان کی تینوں بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمٰی خان اڈیالہ سنٹرل جیل راولپنڈی نہ پہنچ سکیں، تینوں بہنوں کو پولیس نے گورکھپور ناکے پر روک دیا۔ علیمہ خان نے اپنی بہنوں اور کارکنان کے ہمراہ اڈیالہ جیل جانے کی کوشش کی مگر پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو فیکٹری ناکے پر روک دیا، اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے نعرے بازی کی، بشریٰ بی بی کے اہل خانہ بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے، بشریٰ بی بی کے فیملی ممبران میں مہر النساء اور مبشرہ شیخ شامل تھیں۔