اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوارہارون اختر خان نے کہا کہ توانائی کے اخراجات ، ٹیکنالوجی اور قرضوں تک رسائی کے حوالے سےآٹو سیکٹر کے مسائل کے حل کےلیے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے، حکومت مقامی انڈسٹری کو سہولیات کی فراہمی اور پالیسیوں کےتسلسل کےذریعے صنعت سازی کے فروغ کےلیے پوری طرح پرعزم ہے، نئی انرجی وہیکل پالیسی 2025-30 پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا جو اس شعبے میں جدت اور پائیداری کو فروغ دے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت آٹو انڈسٹری کو تحقیق، ترقی اور برآمدات کے فروغ میں مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے تاکہ پاکستان کی آٹوموٹو انڈسٹری کو عالمی مسابقت کے قابل بنایا جا سکے ، معاون خصوصی ہارون اختر خان نے اسلام آباد میں ہونیوالی آٹو پارٹس سمٹ 2025 میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، کانفرنس کا انعقادپاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس مینوفیکچررز نے کیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہارون اختر خان نے پاکستان کی معاشی ترقی میں آٹو پارٹس انڈسٹری کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شعبہ اس وقت قومی جی ڈی پی میں 3 فیصد حصہ ڈال رہا ہے اور 25 لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کر چکا ہے۔معاونِ خصوصی نے بتایا کہ پاکستان میں سات بڑی کار ساز کمپنیاں مقامی سطح پر گاڑیاں تیار کر رہی ہیں جبکہ 1200 سے زائد آٹو پارٹس مینوفیکچررز مقامی پرزہ جات کی تیاری میں مصروف ہیں،ہارون اختر خان نے زور دیا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق حکومت ایسی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے جن سے پاکستان کی آٹو انڈسٹری کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالا جا سکے۔صنعتکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے ہارون اختر خان نے کہا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق میں سرمایہ کاری کریں تاکہ حکومت اور صنعت مل کر پاکستان کو ایک علاقائی آٹوموٹو حب میں تبدیل کر سکیں۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے روایتی سرنجز پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ڈریپ نے پابندی کیلئے...
اسلام آباد سپریم کورٹ کی سینیئر جج جسٹس مسرت ہلالی سات اگست کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گی۔ جسٹس مسرت...
اسلام آباد آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے وفاقی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی...
اسلام آباد 10 کروڑ روپے سے زائد بینک لین دین کی معلومات ایف بی آر کو فراہم کرنا لازمی قرار ۔بینک اکاؤنٹس کے...
اسلام آباد ریفائنری پالیسی میں 6 نئی شقیں شامل کرنیکی تجویز، 6 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی راہ ہموار، پیٹرولیم...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کے اظہار...
اسلام آبادنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون...
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کا مرکزی اجلاس آج منعقد ہو گا،...