شفاف سپلائی کا میکنزم طے،پنجاب حکومت اور شوگر ملز کا سرکاری سطح پر معاہدہ

20 اگست ، 2025

لاہور (آصف محمود بٹ) پنجاب حکومت اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (نارتھ زون) کے درمیان سرکاری سطح صوبے میں چینی کی سپلائی اور تقسیم کے حوالے سے باضابطہ معاہدہ طے پا گیا۔ یہ معاہدہ ڈائریکٹر جنرل فوڈ و کین کمشنر پنجاب نوید شہزاد مرزا کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں طے پایا۔اجلاس کین کمشنر کے دفتر لاہور میں منعقد ہوا جس میں فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران اور نمایاں شوگر ملز کے نمائندے بشمول ہنزہ، الموئز، شکرگنج، پتوکی اور طارق کارپوریشن شریک ہوئے۔ فریقین نے باہمی اتفاق رائے سے طویل عرصے سے جاری تنازعات کو ختم کرتے ہوئے چینی کے کوٹے، نرخ اور تقسیم کے نظام پر اتفاق کیا۔