اسلام آباد ( طاہر خلیل) ماہرین کا ماننا ہے کہ کلاوڈ برسٹ ایک منفرد اور طاقتور موسمی واقعہ ہے جس میں ایک گھنٹے میں 200ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوتی ہے۔ بادلوں کا پھٹنا کہلانے والی یہ صورت حال عموما پہاڑی علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ ہوتی ہے، جس سے سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق زمین اور بادلوں کے مابین موجود گرم ہوا کی لہر، بادلوں کو فوری نمی برقرار رکھنے سے روک دیتی ہے۔ جب دبائو کافی ہوتا ہے، تو بادل سے پانی اچانک بڑی مقدار میں گر کر کلاوڈ برسٹ کا باعث بن جاتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں موسمیاتی تغیرات نے اس عمل کی شدت میں اضافہ کردیا ہے، کیونکہ بدلتے موسم اور نمی کی مقدار پہلے کی نسبت کہیں زیادہ ثابت ہو رہی ہے۔ موجودہ مون سون سیزن میں پاکستان کے مختلف علاقوں چکوال، حیدرآباد، گلگت، اور چلاس صوابی ،چار سدہ جیسے مقامات پر کلاڈ برسٹ کے سنگین اثرات سامنے آئے ہیں۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے روایتی سرنجز پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ڈریپ نے پابندی کیلئے...
اسلام آباد سپریم کورٹ کی سینیئر جج جسٹس مسرت ہلالی سات اگست کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گی۔ جسٹس مسرت...
اسلام آباد آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے وفاقی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی...
اسلام آباد 10 کروڑ روپے سے زائد بینک لین دین کی معلومات ایف بی آر کو فراہم کرنا لازمی قرار ۔بینک اکاؤنٹس کے...
اسلام آباد ریفائنری پالیسی میں 6 نئی شقیں شامل کرنیکی تجویز، 6 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی راہ ہموار، پیٹرولیم...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کے اظہار...
اسلام آبادنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون...
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کا مرکزی اجلاس آج منعقد ہو گا،...