لاہور(نمائندہ خصوصی،جنرل رپورٹر )وزیر اعظم کے مشیر مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دو سال میں بھی غلطی کا احساس نہ کرنے والا نتائج کا سامنا کرے،سیاست دانوں کو باہمی ڈائیلاگ سے جمہوریت کو آگے بڑھانا ہوگا۔ لاہور میں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو سینٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کے بعد انکے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 سال میں بھی غلطی کا احساس نہ کرنے والے شخص کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، نااہلیاں سیاسی بنیادوں پر نہیں بلکہ مجرمانہ مقدمات پر ہوئیں۔9 مئی کے واقعات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا،یہ عدالتی فیصلے ہیں اور سب کو انہیں ماننا ہوگا۔چالیس سالہ سیاسی زندگی کا نچوڑ ہے کہ سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے تاکہ ترقی یافتہ پاکستان بن سکے۔ سیاست دانوں کو باہمی ڈائیلاگ سے جمہوریت کو آگے بڑھانا ہوگامگر افسوس دوسری طرف سے بیٹھ کر بات کرنے کی تیاری نظر نہیں آتی۔
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےاخراجات کو قابو میں رکھنے کیلئے رواں مالی سال 2026۔27 میں کفایت شعاری کےاقدامات جاری...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20 جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
کراچی عرب میڈیا نے اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای...
اسلام آباد آزاد کشمیر انتخابات ،پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے انتخابی جلسوں سے خطاب...
ٹورنٹو، کینیڈا، کراچی فیران ٹوریز کے شاندار گول کی بدولت اسپین دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کو 1-0 شکست دیکر فیفا...