پی ٹی آئی کو ضمنی انتخابات کیلئے امیدوار ہی نہیں مل رہے،عظمیٰ بخاری

20 اگست ، 2025

لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات سے راہ فرار، بانی تحریک انصاف اور ان کی جماعت کی مسلسل شکست کا واضح ثبوت ہے۔ پنجاب میں ہونے والے حالیہ دو ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو عبرتناک اور بڑے مارجن سےشکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہی وجہ ہے کہ اب انہیں ضمنی انتخابات کے لیے امیدوار ہی دستیاب نہیں ہو رہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ہر حلقے سے درجنوں امیدوار سامنے آ رہے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کا اعتماد اور حمایت کس طرف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علیمہ خان کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔