اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) حکومت نے سی پیک کے مستقبل کے منصوبوں کی تعداد کم کر کے اعلی ٰ اثرات کے حامل کے چند منصوبوں کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے متعلقہ حکام نےسی پیک کےآئندہ جے سی سی اجلاس میں زیادہ منصوبوں کے بجائے اعلی ٰ اثرات کے حامل چند منصوبوں حتمی شکل دینے کےلیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی، احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کا باضابطہ آغاز وزیراعظم کے آئندہ دورہ بیجنگ کے موقع پر کیاجائے گا، چین کےصدر شی جن پنگ کو بھی 2026میں دورہ پاکستان کی دعوت دے دی گئی ، سی پیک کی آئندہ مشترکہ تعاون کمیٹی ( جے سی سی ) اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں جائزہ اجلاس وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا، احسن اقبال نے اپنے حالیہ دورہ چین کا حوالے سے کہا کہ وزیرِ اعظم کی جانب سے انہوں نے صدر شی جن پنگ کو 2026ء میں اسلام آباد کے دورے کی باضابطہ دعوت دی تاکہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کو شایانِ شان طریقے سے منایا جا سکے۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے روایتی سرنجز پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ڈریپ نے پابندی کیلئے...
اسلام آباد سپریم کورٹ کی سینیئر جج جسٹس مسرت ہلالی سات اگست کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گی۔ جسٹس مسرت...
اسلام آباد آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے وفاقی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی...
اسلام آباد 10 کروڑ روپے سے زائد بینک لین دین کی معلومات ایف بی آر کو فراہم کرنا لازمی قرار ۔بینک اکاؤنٹس کے...
اسلام آباد ریفائنری پالیسی میں 6 نئی شقیں شامل کرنیکی تجویز، 6 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی راہ ہموار، پیٹرولیم...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کے اظہار...
اسلام آبادنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون...
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کا مرکزی اجلاس آج منعقد ہو گا،...