سینیٹ قائمہ کمیٹی نے"سول سرونٹس (ترمیمی) بل، 2024" کی منظوری دیدی

20 اگست ، 2025

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے"سول سرونٹس (ترمیمی) بل، 2024" کی منظوری دیدی ہے۔ یہ پرائیویٹ بل ہے جس پر کمیٹی کے اجلاس میں غور کیا گیا ۔ اجلاس سینیٹر رانا محمود الحسن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیٹرز قرۃ العین مری، انوشہ رحمان احمد خان، سلیم مانڈوی والا، سیف اللہ سرور خان نیازی، امیر ولی الدین چشتی، محمد عبدالقادر، فوزیہ ارشد اور کابینہ ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کے دیگر حکام نے شرکت کی۔بحث کے دوران، اسٹیبلشمنٹ کے ایک افسر نے بریفنگ دی کہ ثقافتی مسائل کی وجہ سے بلوچستان، سندھ (دیہی اور شہری) اور سابق فاٹا سے مختص نشستیں اکثر خالی رہتی ہیں ۔ کمیٹی نے تفصیلی بحث اور مکمل غور و خوض کے بعد بل کو متفقہ طور پر منظور کر لیا۔