سبزی منڈی،تجاوزات کیخلاف آپریشن پیرا فورس پرحملہ،وردیاں پھاڑدیں

20 اگست ، 2025

لاہور (کرائم رپورٹر سے)تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران پیرا فورس پر حملہ کیا گیا ،سبزی منڈی بادامی باغ کے آڑھتیوں نے پیرافورس پرحملہ کیا،پیرا فورس پر تشدد میں ڈنڈوں کا استعمال کیا اوراہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں،4نامزداور 15 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔