سیکرٹری انسانی حقوق کی زیر صدارت ٹاسک فورس ریویو کمیٹی کا اجلاس

20 اگست ، 2025

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور، فرید احمد تارڑ کی زیر صدارت انسانی حقوق پر قومی ٹاسک فورس کے آٹھویں اجلاس کی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری انسانی حقوق نے صوبائی سطح پر مؤثر رابطہ کاری، محکموں کے مابین تعاون اور آئندہ قومی اجلاس کے لیے مربوط و جامع تجاویز کی تیاری پر زور دیا۔ اجلاس کے دوران شریک محکموں نے انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ سے متعلق اپنی تازہ ترین پیش رفت اور سفارشات پیش کیں۔