لاہور (کرائم رپورٹر سے)سی سی ڈی اہلکار بن کر شہری کو اغواء کرنے اور جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ 5 جولائی کو دو کانسٹیبلوں نے شہری اعجاز کوشادباغ کے علاقے سے گھر سے اٹھایا اور دریائے راوی کے پل پر سب انسپکٹر فریاد بھٹی اور اے ایس آئی عاطف کے حوالے کر دیا۔رپورٹ کے مطابق تھانیداروں نے شہری کو شاہدرہ ٹاؤن تھانے منتقل کر کے ایس ایچ او کے علم میں لاتے ہوئے منشیات فروشی کا مقدمہ درج کر دیا۔ شہری نے عدالت سے ضمانت حاصل کرنے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کو شکایت درج کرائی۔ڈی ایس پی شاہدرہ سرکل ریحان ضیاء کی انکوائری رپورٹ میں سب انسپکٹر فریاد بھٹی، اے ایس آئی عاطف اور دونوں کانسٹیبلوں کو قصور وار قرار دے دیا گیا ہے۔
چوہنگ رائیونڈ ٹبہ پاجیاں میں ڈنڈوں سوٹوں کی لڑائی میں بزرگ شہری محمد شفیع قتل کو قتل کر دیا گیا رائیونڈ پولیس...
لاہور کمشنر لاہورڈویژن مریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور ڈویژن چاروں اضلاع کے...
لاہور چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا حکم...
لاہورسیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک کے...
لاہور کوہ سلیمان میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے دوران ایک اہم کمانڈر سمیت دو دہشتگرد ہلاک ہو...
لاہور ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور اس مقصد...
لاہور پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹرمینجمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر...
لاہور لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 28 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان...