پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

05 دسمبر ، 2021

لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی نے نیر اقبال ولد چوہدری محمد اقبال کوانٹرنیشنل ریلیشنز کے مضمون میں ’پاک۔امریکہ تعلقات اور چین کا عروج: چیلنجز اور امکانات (2013-2020) ‘، کے موضوع پر،نائلہ ساجد دختر ساجد علی کوریاضی کے مضمون میں ’غیر خطوطی ارتقاء کی مساوات کے مکمل حل کی تعمیر کیلئے جدید طریقے‘ کے موضوع پر،محمد سہیل ولد شفیع اللہ خان کوسٹیسٹکس کے مضمون میں ’معمول کے مفروضوں کی خلاف ورزی کی صورت میں لینئر ریگریشن ماڈلز کے لئے نئے تجویز کردہ مضبوط رج تخمینہ کا ر اور ان کا استعمال‘ کے موضوع پر،حنا منیر دختر محمد منیر کوایجوکیشن کے مضمون میں ’پرنسپلز کی قیادت کے انداز کا اساتذہ کی کمرہ جماعت میں کارکردگی پر اثر‘ کے موضوع پراورمومنہ فیروز دختر محمد فیروز کوکیمسٹری کے مضمون میں ’ماحولیاتی اور حیاتیاتی نمونوں کیلئے مالیکیولر امپرنٹڈ پولیمر ترمیم شدہ الیکٹروکیمیکل سنسرز‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔