لاہور، ٹوکیو ( جنرل رپورٹر، عرفان صدیقی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب ایک بڑی مارکیٹ ہے جس سے جاپانی سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں، وزیراعلیٰ نے جاپان کے متعدی علاج کے عالمی شہرت یافتہ اسپتال نیشنل سنٹرفار گلوبل ہیلتھ کا بھی دورہ کیا۔ وزیراعلی نے ہنڈا کمپنی کے ہیڈ کوارٹر زکا بھی دورہ کیا اور اسٹرٹیجک تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا، مریم نواز نے کہا کہ لاہور اور راولپنڈی کے درمیان ہائی اسپیڈٹرین کے ذریعے نئے دور کا آغاز کرینگے، بعدازاں انہوں نے بیرونی تجارت کے جاپانی ادارے (جیٹرو) کے صدرنوری ہیکو اشیگورو سے ملاقات کی ، نوری ہیکو اشیگورو نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے دورہ جاپان کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے جاپان کے سرمایہ کاروں کو پنجاب کے اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری اور جاپانی کمپنیوں کو نواز شریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی پارکس بنانے کی دعوت دی،پنجاب کے نجی اور سرکاری شعبے کے ساتھ جیٹرو کو مشترکہ منصوبوں کے آغاز اور جاپانی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو پنجاب میں مصنوعات کی تیاری اور اسمبل کرنے کی بھی دعوت دی۔ ٹیکس فری اسپیشل اکنامک زونز میں زمین مفت فراہم کرنے کی سہولت دے رہے ہیں۔ ملاقات میں لیبر کی تربیت اور جاپان میں کمپنیوں کی ضرورت کے مطابق تربیت یافتہ اور ہنرمند افرادی قوت کی فراہمی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی تجارت کا حجم بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیاگیا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع کے بارے میں جاپان ایکسٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن (جیٹرو) کے سربراہ کو آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا۔ وزیراعلیٰ نے نواز شریف آئی ٹی پارک پراجیکٹ پر پیشرفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔و زیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جیٹرو کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب مڈل ایسٹ اور افریقہ کیلئے مینوفیکچرنگ کا مرکز بن سکتا ہے۔ پنجاب ایک بڑی مارکیٹ ہے جس سے جاپانی سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔پاکستان نوجوانوں کی اکثریت رکھنے والا ملک ہے۔ چاہتے ہیں کہ جاپانی کمپنیاں پنجاب میں نوجوانوں کو ہنرمند بنانے میں ساتھ دیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کو جاپان کی طرز پر ٹیکنالوجی کی بلندیوں پر لیجانا چاہتے ہیں۔ پنجاب جاپان کو سرجیکل آلات، لیدر مصنوعات اور کھیلوں کا سامان مہیا کر سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب جاپان کیلئے عمدہ باسمتی رائس کی برآمدکا حجم بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ پنجاب میں 20 آپریشنل اسپیشل اکنامک زون غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے دستیاب ہیں۔
اسلام آ باد ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن سید زکریا علی شاہ کا پٹرولیم ڈویژن تبادلہ ، حکومت پنجاب...
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سیاسی مسائل کا حل...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں مرد عملے کی جانب سے خواتین اساتذہ کوصنفی یا...
کراچی امریکا نے اسرائیل کو ایران پر حملوں سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کشیدگی مزید بڑھنے سے...
اسلام آ باد آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں پاکستان بیت المال میں سنگین اور ہوشربا بدعنوانیوں کے...
کراچی امریکہ نے اسرائیل سے ایف 22اسٹیلتھ طیاروں کا اسکواڈرن واپس بلا لیا۔ 12جدید لڑاکا طیارے اسرائیل سے...
اسلام آباد وفاقی ادارہ شماریات کا ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی کا دعوی مگر متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں...
اسلام آبادپاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے ایک اہم اجلاس میں پاکستان آنے والی بین الاقوامی ٹیلی فون...