اسلام آباد(ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) سینیٹ داخلہ کمیٹی نے منگل کو دواہم بل منظور کر لیے اور ارکانِ پارلیمنٹ کو سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا،کمیٹی نے "صوبائی موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل 2025" منظور کر لیا۔ اس بل کے محرک سینیٹر سرمد علی نے کہا کہ اس بل کا مقصد ملک میں کام کرنے والی مختلف نجی سروسز کو ریگولیٹ کرنا ہے کیونکہ یہ رائیڈ شیئرنگ سروسز اس وقت کسی قانون کے تحت منظم نہیں ہیں،کمیٹی نے مزید دو اہم بلز بھی منظور کیے، یعنی "کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2025 اور "فیڈرل پروسیکیوشن سروس ٹربیونل (ترمیمی) بل 2025"۔ پہلا بل متاثرین کو معاوضے سے متعلق ہے اور زمین کی شراکت کے ذریعے معاوضہ دینے کا آپشن فراہم کرتا ہے۔ دوسرا بل وفاقی عدالتوں کے دائرہ اختیار کو اس قانون کے تحت لانے کے لیے ہے، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسدادِ منشیات کا اجلاس زیر صدارت سینیٹر فیصل سلیم رحمان منعقد ہوا ،سینیٹر اسلم ابڑو نے اپنے بھائی، سندھ اسمبلی کے رکن، اور بھتیجے کے قتل کے المناک واقعے پر بریفنگ دی۔
اسلام آ باد ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن سید زکریا علی شاہ کا پٹرولیم ڈویژن تبادلہ ، حکومت پنجاب...
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سیاسی مسائل کا حل...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں مرد عملے کی جانب سے خواتین اساتذہ کوصنفی یا...
کراچی امریکا نے اسرائیل کو ایران پر حملوں سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کشیدگی مزید بڑھنے سے...
اسلام آ باد آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں پاکستان بیت المال میں سنگین اور ہوشربا بدعنوانیوں کے...
کراچی امریکہ نے اسرائیل سے ایف 22اسٹیلتھ طیاروں کا اسکواڈرن واپس بلا لیا۔ 12جدید لڑاکا طیارے اسرائیل سے...
اسلام آباد وفاقی ادارہ شماریات کا ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی کا دعوی مگر متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں...
اسلام آبادپاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے ایک اہم اجلاس میں پاکستان آنے والی بین الاقوامی ٹیلی فون...