کراچی (افضل ندیم ڈوگر)کراچی میں موسلا دھار بارش کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہواہے‘ متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بارش اور خراب موسم کے باعث 8 پروازیں منسوخ جبکہ 20 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں۔اسکردو سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز PK-456 لینڈ نہ کرسکی اور اسے متبادل ائیرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔ اسی طرح دبئی سے آنے والی پرواز FZ 335 کو کراچی کے بجائے ملتان روانہ کر دیا گیا۔ کراچی سے اسلام آباد کی 4 پروازوں کی آمد و روانگی میں بھی تاخیر ریکارڈ کی گئی جبکہ جدہ، دبئی، شارجہ، ابوظبی اور کولمبو سے آنے والی پروازیں بھی وقت پر لینڈ نہ کرسکیں۔کراچی سے مدینہ، دبئی، پشاور،ٹورنٹو، جدہ کی پروازوں میں 1 سے 5 گھنٹے تاخیرہوئی۔کراچی کوئٹہ کی قومی ائیرلائنز کی 2 پروازیں پی کے 310، 311 منسوخ کر دی گئیں،کراچی اسلام آبادکی قومی ائیر کی 2 پروازیں پی کے 308، 309 بھی منسوخ ہوگئیں۔کراچی سے دبئی کی دو پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔
اسلام آ باد ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن سید زکریا علی شاہ کا پٹرولیم ڈویژن تبادلہ ، حکومت پنجاب...
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سیاسی مسائل کا حل...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں مرد عملے کی جانب سے خواتین اساتذہ کوصنفی یا...
کراچی امریکا نے اسرائیل کو ایران پر حملوں سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کشیدگی مزید بڑھنے سے...
اسلام آ باد آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں پاکستان بیت المال میں سنگین اور ہوشربا بدعنوانیوں کے...
کراچی امریکہ نے اسرائیل سے ایف 22اسٹیلتھ طیاروں کا اسکواڈرن واپس بلا لیا۔ 12جدید لڑاکا طیارے اسرائیل سے...
اسلام آباد وفاقی ادارہ شماریات کا ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی کا دعوی مگر متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں...
اسلام آبادپاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے ایک اہم اجلاس میں پاکستان آنے والی بین الاقوامی ٹیلی فون...