اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے"سول سرونٹس (ترمیمی) بل، 2024" کی منظوری دیدی ہے۔ یہ پرائیویٹ بل ہے جس پر کمیٹی کے اجلاس میں غور کیا گیا ۔ اجلاس سینیٹر رانا محمود الحسن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیٹرز قرۃ العین مری، انوشہ رحمان احمد خان، سلیم مانڈوی والا، سیف اللہ سرور خان نیازی، امیر ولی الدین چشتی، محمد عبدالقادر، فوزیہ ارشد اور کابینہ ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کے دیگر حکام نے شرکت کی۔بحث کے دوران، اسٹیبلشمنٹ کے ایک افسر نے بریفنگ دی کہ ثقافتی مسائل کی وجہ سے بلوچستان، سندھ (دیہی اور شہری) اور سابق فاٹا سے مختص نشستیں اکثر خالی رہتی ہیں ۔ کمیٹی نے تفصیلی بحث اور مکمل غور و خوض کے بعد بل کو متفقہ طور پر منظور کر لیا۔کمیٹی کو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے "سی ایس ایس کے امتحانات کے لیے عمر کی بالائی حد میں 35 سال تک کی عمر میں عمومی رعایت، کوششوں کی تعداد بڑھا کر پانچ کرنے، اور سی ایس ایس کے ڈھانچے میں متعارف کرائی جانے والی اصلاحات کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔"سی ایس ایس ایسوسی ایشن کے خواہشمند پاکستان کے نمائندوں نے کمیٹی کے سامنے اپنے تحفظات پیش کیے، اس بات پر زور دیا کہ عمر کی زیادہ سے زیادہ حد کو 35 سال تک بڑھایا جائے او امتحان میں بیٹھنے کی تعداد بڑھا کر پانچ کی جائے۔
ٹورنٹو، کینیڈا پیڈرو پورو اور میکیل اویار سبال کی شاندار کارکردگی کی بدولت اسپین ٹاپ فیورٹ فرانس کو 2-0کی شکست...
کراچی مشرق وسطی مشن پر مامور امریکی ایئر فورس کے بوئنگ ک سی 135 آر طیارے نے گزشتہ رات ہنگامی صورتحال ڈیکلیئر...
اسلام آباد چھوٹے دکانداروں کے لیے ایک فیصد فکسڈ ٹیکس اسکیم کا مسودہ جاری، 20 کروڑ روپے تک ٹرن اوور والے...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے جو سابق وزیر...
اسلام آباد ترکیہ کی کمپنی ʼTPAOʼ کا پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش کا منصوبہ، اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس،...
اسلام آباد خیبرپختونخوا کے پولیس افسر محمد اقبال تبدیل ،انٹیلی جنس بیورو میں تعینات، محمد عمر ڈائریکٹر...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے UGDCL کیخلاف گیس لیوی کے اقدامات کالعدم قرار دے دیے۔ رِموول آف ڈفیکلٹیز...
اسلام آباد حکومت کا ایندھن کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ متوقع، نئے نظام کے تحت اوگرا روزانہ...