سابق گورنر پنجاب جنرل سوار خان کا پوتا اغوا

20 اگست ، 2025

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی میں تھانہ ویسٹریج کے علاقہ حالی روڈ پر گھر سے مقامی ڈاکٹر کے بیٹے کو اغواء کرلیا گیا . سابق گورنر پنجاب جنرل سوار خان کے بیٹے ڈاکٹر محمد جمیل سوار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا .رات ساڑھے تین بجے 6 لوگ گھر داخل میں ہوئے،7ملازمین کو رسیوں سے باندھ دیا، ایک شخص نے ڈنڈہ مار کر سیکورٹی کیمرہ توڑا،شور سن کر جب نچلے فلور پہنچا تو ملزمان نے اپنا تعارف بطور ایف آئی اے اہلکار کرایا،گھر داخل افراد نے مجھے اور بیٹے طحہ کو رسیوں سے باندھا،بیٹےکے منہ پر ٹیپ لگا دی، گھر داخل افراد بیٹے کو سفید رنگ کی گاڑی میں اغواء کرکے لے گیے،بیٹے کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔