حکمرانوں میں ملکی مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں،عابد صدیقی

05 دسمبر ، 2021

لاہور(سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں افراتفری کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے تحریک انصاف کے پاس کاروبار حکومت چلانے کے لئے ویژن نہیں عمران خان ملک کو کھیل کا میدان سمجھ بیٹھے ہیں ملک و قوم کے نقصان کو کھیل میں ہار جیت قرار نہیں دیا جا سکتا ملک میں غربت کی بڑھتی شرح حکمرانوں کی ناکام پالیسیاں کا نتیجہ ہے، عوام دوست معاشی پالیسیوں کے تسلسل سے ہی ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں مگر موجودہ حکمرانوں میں ملکی مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں ۔