ڈی سی نے ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں انتظامات کاجائزہ لیا،کنٹرول روم قائم

05 دسمبر ، 2021

لاہور (خصوصی رپورٹر)ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے 5 دسمبر کو ہونے والے 133 NA ضمنی الیکشن کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا. ڈی سی لاہور نے پولنگ اسٹیشن پر سامان کی ترسیل کا جائزہ لیا . ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ اپنی نگرانی میں پولنگ اسٹیشن پر سامان کی ترسیل کو یقینی بنا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ حساس پولنگ اسٹیشنز کی کڑی نگرانی کی جائے گی اور کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے.ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دئیے گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ بذریعہ سی سی ٹی وی کیمروں کے پولنگ اسٹیشنز کی نگرانی کی جائے گی ۔