فضائی آلودگی کاسبب بننے والے 2پلانٹس مسمار

05 دسمبر ، 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کا فضا میں آلودگی کا سبب بننے والے اور بغیر نقشہ جات کی منظوری کے پلانٹس کو گرانے کا سلسلہ جاری ہے مزید 2 پلانٹس کو مسمار کروا دیا گیا. دونوں پلانٹس بغیر نقشہ کی منظوری کے تھے.آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا. کارروائیاں تحصیل شالیمار کے علاقے ٹرکی روڈ پر کی گئیں. اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری کی ہدایت پر تحصیل شالیمار کی ٹیموں نے کاروائیاں کیں ۔