انسداد ڈینگی سے متعلق اجلاس،چیکنگ کویقینی بنانے کی ہدایات

05 دسمبر ، 2021

لاہور (خصوصی رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم پر اہم اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی. ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سروئلنس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا. انہوں نے کہا کہ دوران ان ڈور ڈینگی سروئلنس گھروں کی چھتوں، کولرز اور ٹبوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور عوام الناس کو آگاہی دی جائے کہ چھتوں اور ٹبوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں. انہوں نے کہا کہ کھڑے پانی کو فوری ہٹائیں اورکھڑا پانی مچھر کی آماجگاہ ہوتا ہے. ایڈیشنل کمشنر نے کہا کہ دوران آؤٹ ڈور ڈینگی سروئلنس کباڑخانوں قبرستانوں، ٹائر شاپس کی چیکنگ کی جائے. انہوں نے کہا کہ کباڑخانوں سے غیر ضروری سامان کو نکلوا دیا جائے اور قبرستانوں میں پڑے ہوئے برتن اور ٹائر شاپس میں ٹائروں کو چیک کیا جائے۔