شہر میں دہشت گردی کا خطرہ،سکیورٹی ہائی الرٹ کرنےکافیصلہ

05 دسمبر ، 2021

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) شہر میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اس حوالے سے خفیہ اداروں کی جانب سےگذشتہ 2ماہ کے دوران 60تھرٹ الرٹس جاری کئے گئے ہیں ،جن میں اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کے حوالے سے 16تھریٹ الرٹس جاری کئے گئے ممکنہ طور پردہشت گردوں کی جانب سے شہرکے اہم مقامات،ایونٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،اہم مقامات کو نشانہ بنانے کے 7 تھریٹ الرٹ،پولیٹیکل ورکرز کو ٹارگٹ کرنے کے 2 تھریٹ الرٹ ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو 15 تھریٹ الرٹ ، مذہبی مقامات کو ٹارگٹ کر سکتے ہیں،مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے کے حوالے سے 16 تھریٹ الرٹ ،چائینز باشندوں پر ممکنہ حملے کے 14 تھریٹ الرٹ موصول ہوئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد خودکش جیکٹ پہن کر حملہ آور ہو سکتے ہے اس کے علاوہ یہ دہشت گردآتش گیر مواد،موٹر سائیکل،گاڑی یا سائیکل وغیرہ میں دھماکہ خیز مواد نصب کر کے دھماکہ کرسکتے ہیں ۔