کاہنہ (نامہ نگار )سب رجسٹرارآفس نشترٹاون کی قذافی سٹیڈیم منتقلی وکلانے تالا بندی کرکے روک دی۔ حکومت کو ریونیوکی مد میں کروڑوں کا خسارہ جبکہ مقامی اشٹام فروشوں ،وکلا اور پراپرٹی خریدنے والے شہریوں کو رجسٹریوں کی تکمیل نہ ہونے پر شدید مشکلات کاسامنا ہے۔ ماڈل ٹاون کچہری لاہور میں نئے جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے سلسلہ میں دفاترخالی کرکےقذافی سٹیڈیم منتقل کرنے کاکہا گیا جس پر یہ دفاتر یہاں سے منتقل ہو گئے۔مگر سب رجسٹرارآفس نشترٹاون کو وکلا نے روک دیااور دفتر کی تالا بندی کردی۔اس سلسلہ میں ماڈل ٹاون کچہری لاہور سےلاہور بار کے نائب صدررانا کوثرسلہری نے رابطہ پر بتایا کہ دفتر کےیہاں سے منتقل ہونے سےوکلااور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گاجبکہ ہم نے نئی تعمیر ہونےوالی بلڈنگ میں سب رجسٹرار آفس لیے پوراپورشن تجویز کیا ہے۔ اور ہمارے ADCRاورسیشن جج لاہور سےمذاکرات جاری ہیں۔
لاہور سیکرٹری خوراک پنجاب نے ناقص گندم فلور ملوں کوفراہم کرنے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر پاکپتن ساجد رفیق کی معطلی...
لاہور پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 8روپے کمی سے 489روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 5روپے کمی سے326روپے...
لاہور پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف نے کہا ہے کہ...
جدہ سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ہو گئی ،24 قیراط ایک گرام سونا 238.48 ریال، 22 قیراط 218.61 اور 18 قیراط...
لاہور پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق کی قیادت میں امریکہ کا دو ہفتے کا دورہ...