محکمہ لائیوسٹاک میں تبادلے

05 دسمبر ، 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)محکمہ لائیو سٹاک میں گریڈ 19 کے افسران کی تقرری و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ڈاکٹر خالد محمود کا تبادلہ مصنوعی نسل کشی سنٹر ہزرو ضلع اٹک سے بطور پرنسپل لائیو سٹاک سروسز ٹریننگ سنٹر شیخوپورہ جبکہ ڈاکٹر رضوانہ اکرم کا تبادلہ سول ویٹرنری ہسپتال بہاولنگر سے بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر ضلع بہاولنگر کردیا گیا۔ ڈاکٹر محمد رفیق بطور فارم سپرانٹنڈنٹ لائیو سٹاک تجرباتی اسٹیشن بہادرنگر، ڈاکٹر امتیاز حسین بطور فارم سپرانٹنڈنٹ لائیو سٹاک تجرباتی اسٹیشن خوشاب، ڈاکٹر شیخ محمد لئیق بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر میانوالی، ڈاکٹر محمد رمضان بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر کولڈ چین سپلائی سیکشن،ڈاکٹر ساجداقبال بطور رجسٹرار لائیو سٹاک بریڈنگ سروسز اتھارٹی اور ڈاکٹر سہیل منظور ڈائریکٹر اینیمل ڈیزیز ڈائیگناسٹک رپورٹنگ اینڈ سرویلنس تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔