عدم برداشت کے کلچر کوختم کرنے کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہے،اعجازعالم آگسٹین

05 دسمبر ، 2021

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آ گسٹین نے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ پوری قوم کے لیے باعث شرمندگی ہے ہم سب کو ملکر معاشرے میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت کے کلچر کو ختم کرنے کے لئیے مزید محنت کی ضرورت ہے۔۔ان خیالات کا اظہارانہوں نےکرسچن لائیرز ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب میںکیا۔عہدیداران میں صدر ہارون رانجھا، وائس صدر انوچ فیاض، وائس صدر مفصل سیٹ فاروق لیاقت، فنانس سیکرٹری یاسر جوزف، جنرل سیکرٹری اللہ دتہ چوہدری،پریس سیکرٹری صدف مریم اور جوائنٹ سیکریٹری کاشف بھٹی شامل تھے۔