ایکولینس سرٹیفکیٹ فارمولا کیخلاف ابتدائی میرٹ لسٹیں روکنے کی درخواست مسترد

05 دسمبر ، 2021

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے انٹرمیڈیٹ ایکولینس سرٹیفکیٹ فارمولا کے خلاف اور میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لئے ابتدائی میرٹ لسٹیں لگانے سے روکنے کی درخواست مسترد کردی ،عدالت نے ایکولینس سرٹیفکیٹ کے اجراء کے طریقہ کار درست قرار دے دیا۔