کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)انسداد تمباکو آرڈننس 2002 پر عملدارآمد نہ ہوسکا،سرکاری دفاتر،عوامی ٹرانسپورٹ،پبلک مقامات میں تمباکو نوشی جاری،ٹوبیکو کنٹرول سیل غیر فعال، رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں سالانہ 40 کھرب سگریٹ پیئے جاتے ہیں، پاکستان میں تمباکو نوشی کے استعمال سے روزانہ274لوگ ہلاک ہوجاتے ہیں جبکہ پانچ ہزار پاکستانی روانہ سگریٹ نوشی کے باعث ہسپتالوں میں داخل ہوتے ہیں جبکہ55فیصد گھرانوں میں کم از کم ایک فرد ضرور تمباکو نوش ہوتا ہے واضح رہے کہ انسداد تمباکو آرڈننس کے مطابق اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کو کسی بھی قسم کی تمباکو نوشی کی اشیاء کی فروخت پر مکمل پابندی ہےاس طرح پبلک مقامات ،سرکاری دفاتر،عوامی ٹرانسپورٹ میںتمباکونوشی جرم ہےآرڈینینس کے مطابق تعلیمی اد اروں کے اطراف میں پچاس میٹر تک تمباکو نوشی کی اشیاء کی خرید وفروخت پر مکمل پابندی عائد ہے، کوئی بھی دکاندار کُھلا سیگریٹ نہیں بیچ سکتاان قوانین کے علاوہ بھی دیگر اہم قوانین پر عمل درآمد انسداد تمباکو نوشی کے آرڈننس کے شامل ہیں جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ اور قید بھی کیاجاسکتاہے عوامی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ انسداد تمباکو آرڈننس 2002 پر عملدرآمد کروایا جائے۔
ہرنائی گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ہرنائی کے صدر ملک منظور ترین، سینئر نائب صدر عصمت اللہ ترین، چیئرمین...
کوئٹہکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے نادہندہ سرکاری محکموں سمیت تمام نادہندہ گھریلو اور کمرشل صارفین...
کوئٹہجماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام بدل دو نظام مہم کے تحت آج شام 4 بجے باچا خان چوک پر ممبر سازی کے...
کوئٹہ بڑیچ قومی جرگہ کے معتبرین ودود جمال بڑیچ ، سردار عبدالغیاث بڑیج ، سردار حبیب بڑیچ ، ولی بڑیچ ، حاجی سرور...
کوئٹہجماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ژوب کی نمائندگی ہر سطح پر ہونے کے...
کوئٹہمرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ، آل پاکستان مزدا ٹرک گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی...
اسلام آباد بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کی چیئر پرسن کرن بلوچ نے اسلام آباد میں “نیشنل ورکشاپ آن...
ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے چھتر میں نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر سامان سے بھری ڈاٹسن...