ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے 30 مفرور ملز موں کی بیرون ملک روانگی روکنے کیلئے مراسلہ

05 دسمبر ، 2021

لاہور (نیوزرپورٹر)سول ایوی ایشن اتھارٹی کی 25 ارب روپے سے زائد مالیت کی اراضی خلاف قانون الاٹمنٹ کا معاملہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے 2 مقدمات میں نامزد مفرور ملزمان کی بیرون ملک روانگی روکنے کےلئے مراسلہ ارسال ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ کو ارسال کر دیا ہے ۔ مراسلے میں 30 مفرور ملزمان کے نام اور کوائف شامل کرانے کا کہا گیا ہے ۔