نمرتا چندانی کی موت کی عدالتی تحقیقاتی رپورٹ یونیورسٹی کے حوالے کرنے کا فیصلہ

05 دسمبر ، 2021

کراچی( امداد سومرو) محکمہ داخلہ سندھ نے شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ نمرتا چندانی کی موت کی رپورٹ یونیورسٹی انتظامیہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ حال ہی میں انتقال کرجانے والی طالبہ نوشین شاہ کے واقعے کے بعد یونیورسٹی کی ساکھ بحال کرنے کے لئے کیا ہے یونیورسٹی کی دو طالبات کی پراسرار موت نے یونیورسٹی انتظامیہ پر کئی سوال اٹھا دیئے ہیں۔نمرتا 16 ستمبر 2019 کو یونیورسٹی ہاسٹل میں اپنے کمرے میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئی تھیں جبکہ نوشین شاہ 25 نومبر 2021 کو اسی طرح ہاسٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئی تھیں۔