پاکستان میں گھس کر منہ توڑ جواب دیا ، امیت شاہ کا دعویٰ

05 دسمبر ، 2021

نئی دہلی(جنگ نیوز)بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کے عوام نے ہر چیلنج سے کامیابی کے ساتھ جنگ جیتی ہے،انھوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں گھس کر دہشت گردانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیا ۔ اس سے دنیا حیران رہ گئی تھی۔ چاہے کشمیر کا مسئلہ ہو، جس میں آرٹیکل 370 بھی شامل ہے، ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی نے اگست 2019 کو یہ آرٹیکل ہٹایا۔ اب کشمیر میں امن ہے۔ وہاں ترقی ہو رہی ہے۔ نارتھ ایسٹ کے ریاستوں میں بھی سرکار نے انتہا پسندی پر لگام لگائی ہے۔ ساتھ ہی دیگر موضوعات کو سلجھا کر وہاں ترقی کو آگے بڑھایا۔