لاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا،سراج الحق

05 دسمبر ، 2021

لاہور(نیوزرپورٹر،نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ لا قانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا سیالکوٹ کے واقعے نے ہر محب وطن پاکستانی کو افسردہ کر دیا ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پشاور میں سابق ایم پی اے اور نائب امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور جاویدمہمند کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے کہا کئی دہائیوں سے جاگیرداروں، وڈیروں اورکرپٹ سرمایہ داروں نے عوام کی گردنوں پر پاؤں رکھا ہوا ہے اور ملک کے ریسورسز کی لوٹ مار جار ی ہے۔