چودھری شافع حسین سے ق لیگ وکلا ء ونگ کی ملاقات ، چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی

05 دسمبر ، 2021

لاہور،گجرات(نمائندہ خصوصی،نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم پاکستان چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے چودھری شافع حسین سے پاکستان مسلم لیگ وکلا ونگ کے عہدیداروں نے مرکزی جنرل سیکرٹری وکلا ونگ چودھری محمد اشتیاق گوہر ایڈووکیٹ کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی مکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی۔