اسلام آباد (حنیف خالد) وفاقی کابینہ میں منگل کو پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کا امکان ہے۔ نئے ایم ڈی کی تعیناتی کیلئے وفاقی سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن ڈاکٹر ارشد محمود نے شارٹ لسٹ ہونیوالے امیدواروں کے انٹرویو لئے۔ انٹرویوز کیلئے گزشتہ ہفتے آئل اینڈ گیس شعبے کے ماہرین عمران عباسی‘ معین رضا اور سکندر میمن کو مدعو کیا گیا تھا۔